جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میرے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ حسن نواز مکمل تفصیلات سامنے لے آئے، والد نواز شریف کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میرے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ حسن نواز مکمل تفصیلات سامنے لے آئے، والد نواز شریف کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات اور میرے والد کی اقامہ پر نااہلی سیاسی سازش کا نتیجہ ہے۔ اور یہ سازش ان کی سیاسی ساکھ کے خلاف ہے، اس کا مقصد میرے والد نواز شریف کو سیاست میں نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے لندن میں بزنس کرکے سرمایہ کاری کی اور پراپرٹی بنائی، یہ سب قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے باپ کے سیاسی عہدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے، حسن نواز نے کہا کہ وہ لندن میں ہوم پراپرٹی ڈویلپمنٹ بزنس کرتے ہیں اور اس بزنس کی ابتداء انہوں نے یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پراپرٹی خریدنے کے بعد ڈویلپ کی اور اس کے بعد فروخت کر دی اس طرح میں نے یہ بزنس کامیابی سے چلایا اور میرے پاس ایک وقت میں دو سے زیادہ پراپرٹی کبھی بھی نہیں رہیں۔ حسن نواز نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد نواز شریف سے کبھی ایک روپیہ نہیں لیا اور نہ ہی میں نے ان کو کبھی کوئی روپے بھیجے ہیں۔ برطانیہ میں میرا بزنس باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور وہ اس کے واحد مالک ہیں اور انہوں نے تمام ٹیکس بھی ادا کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کے حوالے سے برطانیہ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں نے کوئی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی قانون شکنی کی ہے۔ ایک اور وکیل نے کہا کہ برطانیہ میں جائیداد کو قبضے میں لینے کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص کرائم میں ٹرائل اور پھر سزا ہو۔ اگر ایسا ہو تو پھر برطانیہ کی عدالت میں رسائی ممکن ہے۔

لیکن اس سب کے لیے پاکستانی اتھارٹی کو برطانیہ کے حکام کو یہ وضاحت پیش کرناہو گی کہ کیسے اسے کیس کا حصہ ہونا چاہیے۔ اس تمام معاملے کو سیاسی معاملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ میں حسن کے پاس 15 مختلف جائیدادیں اور آفس موجود ہیں۔ ایک وکیل نے کہا کہ حسن اور حسین کے خلاف برطانیہ میں کوئی جرم ثابت نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے وہاں کوئی جرم کیا ہے برطانیہ میں ان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے اور کسی بھی ایکشن کے لئے شواہد موجود نہیں ہیں، حسن اور حسین نواز کے وکیل کاؤنٹر کلیمز اور لیگل ایکشن کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…