منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گلی گلی میں شور ہے، ابو جی چور ہیں، نواز شریف چور ہیں، لندن میں حسن نوازسے حال چال پوچھنے کے بعد ایک پاکستانی نے نعرہ لگا دیا

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کے سامنے ہی سابق وزیر اعظم کیخلاف نعرے لگ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن نواز ایک عام آدمی کی طرح معمول کے کپڑوں میں ملبوس ایک شاپنگ مال میں تنہا داخل ہوتے ہیں تو ایک پاکستانی بھی ان کے پیچھے پیچھے چلتا ہوا ان کے پاس جا پہنچتا ہے۔

نا معلوم پاکستانی حسن نواز کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہے اور پھر حال احوال پوچھتا ہے ، پھر گھر والوں اور بالخصوص والد صاحب کا بھی حال جانتا ہے۔حسن نواز مسکراتے ہوئے انہیں جواب دیتے اور خیریت سے آگاہ کرتے ہیں جس کے بعد وہ پاکستانی ان سے عدالت میں پاناما کیس کے تجربے کے بارے میں پوچھتا ہے جس پر حسن نواز کہتے ہیں کہ ان کا یہ تجربہ اچھا رہا ۔حسن نواز سے الوداع ہوتے ہوئے وہ پاکستانی نعرہ لگاتا ہے” گلی گلی میں شور ہے، ابو جی چور ہیں، نواز شریف چور ہیں“۔حسن نواز اس پاکستانی کا شکریہ ادا کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں۔“واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک غیر ملکی ایئر پورٹ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ جوتے اتار کر اپنی جامہ تلاشی دے رہے تھے۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف ، حسین نواز ، شرجیل میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز  سامنے آچکی ہیں ۔حسن نواز کیساتھ کیا ہوا آپ بھی دیکھئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…