پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان پر الزامات،عائشہ گلالئی کو بالاخر بڑی کامیابی مل ہی گئی،آج فیصلہ ہوگا

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی کو حکومت اپوزیشن کی طرف سے خاتون رکن عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرالزامات کی تحقیقات کے لیے آج(پیر کو ) 20رکنی اخلاقی خصوصی کمیٹی کے لئے نام دیئے جانے کا امکان ہے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کی بھی مستقل اخلاقیات کمیٹی قائم ہوجائے گی اسپیکرنے مستقل طورپراخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی باقاعدہ منظور ی دے دی ،

قومی اسمبلی سے اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دیئے جانے پر آئندہ دو روز میں چیرمین کمیٹی کے انتخاب کا امکان ہے چیف وہیپ اور اپوزیشن لیڈر ناموں سے آگاہ کریں گے 13 ارکان کا تعلق حکمران اتحاد جب کہ 7ارکان کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہو گا۔باضابطہ طورپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز وزیر اعظم کی طرف سے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کی کاروائی کے دوران دی گئی بعد ازاں قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو ضابطہ کار کے تحت خصوصی کمیٹی کے قیام کا اختیار دے دیا ایوان میں مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے کمیٹی کے لیے 20ناموں کو حتمی شکل دینے کی درخواست کی گئی تھی توقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ناموں سے سپیکر کا آگاہ کردیا جائے گا جس کا باضابطہ اعلان آج اجلاس کی کاروائی کے دوران متوقع ہے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کو خصوصی کمیٹی برائے اخلاقیات سے منسوب کیاگیا ہے سینیٹ کے بعد اب قومی اسمبلی کی خصوصی اخلاقیات کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ عمران خان پرعائشہ گلالئی کی الزم تراشی کا معاملہ 20 رکنی اخلاقیات کمیٹی کے سپرد ہونے کے علاوہ کسی بھی رکن سے متعلق شکایت کو یہی اخلاقیات کمیٹی دیکھے گی۔ اسپیکرنے مستقل طورپراخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظور ی دے دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…