بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟سعد رفیق نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمن جو مرضی کر لیں پاکستان آگے بڑھتا رہے گا ،(ن) لیگ کی شدید خواہش ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے مقابلے پر رہے لیکن عمران خان خود اپنی سیاست کا ستیا ناس کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ان کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا اور انشا اللہ 2018ء میں عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر جس پلیٹ فارم پر چاہے مقابلہ کر لے انہیں باتوں سے نہیں بلکہ اعدادوشمار اور حقائق سے لا جواب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں کرپشن کی داستانیں عام ہیں ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرے سے کچھ نہیں کیا گیا جبکہ اس مدت میں ایک بھی میگا پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا ۔ پی ٹی آئی ملک میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے جبکہ آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختوانخواہ بھی ان کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف بدھ کے روز لاہور پہنچیں گے تو ان کے استقبال کیلئے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…