اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کا سرپرائز، ڈان لیکس پر کارروائی شروع، بڑا حکم جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے خلاف نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے محکمانہ کارروائی کے لیے افسر مقرر کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن
کے مطابق اس سکینڈل میں ملوث راؤ تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے انکوائری آفیسر وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا کو مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سے قبل راؤ تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی توثیق کرکے اس پر عملدرآمد کے لیے تین افسران جن میں عابد جاوید، ممتاز شاہ اور یونس ڈھاگا شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ تحسین کو بلا کر صفائی کا موقع بھی دیا جائے گا۔