پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی گرفتاری، تشویشناک خبر سنادی گئی

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی گرفتاری، تشویشناک خبر سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس کے بعد نواز شریف کو گرفتار کرنا ضروری ہے، اسی لیے تو تین چار دن میں نیا وزیراعظم آ گیا، اب کچھ لوگ نواز شریف کو مارشل لاء لگوانے کا راستہ دکھا رہے ہیں تاکہ نواز شریف کا ٹرائل بھی نہ ہو اور وہ سیاسی شہید بھی بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ نے جس طرح نیب کو شریف فیملی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا گیا ہے اور اس کی تحقیقات چھ مہینوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے لیے نواز شریف کو گرفتار کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے، پچھلے جمعہ کو انہیں نااہل قرار دیا گیا تو تین چار روز میں نیا وزیراعظم آ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز جو کہ کسی فون کے انتظار میں تھے وہ فون بھی نہیں آیا۔ حامد میر نے کہا کہ ماضی میں جو انٹیلی جنس ایجنسیاں کام کرتی تھیں انہوں نے وہ کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کو مضبوط کرنے کی بجائے نوازشریف اب ٹرائل کو روکنے کی کوشش میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) والوں کا خیال ہے کہ میاں نواز شریف کے اردگرد کچھ ایسے لوگ ہیں، جن میں کچھ میڈیا کے لوگ بھی ہیں، ماضی میں وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تھے، اب وہ نواز شریف کو کہہ رہے ہیں ہیں کہ آپ کچھ ایسا کریں کہ مارشل لاء لگ جائے، اس وجہ سے آپ ٹرائل سے بھی بچ جائیں اور سیاسی شہید بھی کہلائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…