پشاور (آن لائن)سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی فیملی پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو گئی ہیں جبکہ عائشہ گلالئی کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلیرنس کے بعد انہیں کیپٹل سٹی پولیس دو اہلکار کی خدمات فراہم کریگی ان کی چھوٹی بہن اور بین الاقوامی کھلاڑی ماریہ طور پہلے سے ہی اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں اور حیات آباد میں انکے گھر پر تالہ لگا دیا گیا ہے
رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں بنوں میں ان کی رہائش گاہ کو مسمار کرنے کی دھمکی صوبائی حکومت میں شامل معاون خصوصی کی جانب سے دی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور شہر میں ان پر ہونے والے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی والدہ ، والد اور گھر کے تین سے زائد مزید افراد گزشتہ روز پشاور سے اسلام آبادمنتقل ہو گئے ہیں تاہم ان کی اسلام آباد منتقلی کے حوالے سے عائشہ گلالئی نے لاعلمی کاا ظہار کیا ہے