چترال (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی زندگی کا پہلا الیکشن چترال سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدا ہے ان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے، پیپلزپارٹی خواتین کے کرادر پر بات نہیں کرتی بلکہ ان کی حقوق کیلئے جنگ لڑتی ہے ۔ عمران خان ملک میں گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ نقصان دے ہے شہباز شریف این اے 120کے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ شرمندگی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے چترال میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسی طرح سے ملک میں سیاست کو صاف طریقے سے چلانے کیلئے جلسے کرتی رہے گی اور اگلا جلسہ پی پی چنیوٹ میں 12اگست کو کرے گی بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اسلام آباد میں الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں آخری وقت میں ہم ان کو تنگ نہیں کرنا چاہتے ا نہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے پیپلزپارٹی ایسی سیاست پر یقنی نہیں رکھتی ہے اور نہ ہی میں اپنے پارٹی ممبران کو ایسے سیاست کرنے کی اجاز ت دوں گا اگر خواتین معاشرے میں باکرادر طریقے سے کام کرے تو اس سے ملک کو ہی فائدہ ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا مسئلہ سنجدہ نوعیت کا ہے کچھ لوگوں اور میڈیا نے اس معاملے کو بڑا برے طریقے سے اچھالا ہے جس پر بہت دک ہوا ہے عائشہ گلالئی کے خاندان پر بات نہیں کرنی چاہے تھی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کو حراساں کرنے کہ قوانین موجود ہیں ان پر عمل ہونا چاہئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے عائشہ گلالئی کے سنجیدہ الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور اسے انصاف دیا جانا چاہے ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات لگانے کی سیاست کررہے ہیں جو کہ ملک کیلئے نقصان دے ہے
جس طرف عمران نیازی سیاست کو لیکر جارہے ہیں وہملک اور قوم کیلئے ٹھیک نہیں ہے عمران نیازی نے میرے والد آصف زرداری پر الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں ملے ہوئے ہیں میرا باپ نواز شریف کے خلاف کتنے سالوں سے لڑرہاہے اور بغیر کنوکشن کے انہوں نے 11سال جیل کاٹی ہے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف الوداعی دورے کرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس سے ن لیگ کا چہرا پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگیا ہے 2018 کے الیکیشن میں عوام مسلم لیگ ن کو مسترد کردے گی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این اے 120کے ا لیکشن سے اس لئے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ شرمندگی کا سامنا ہوسکتا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ 2018میں الیکشن لڑیں گے اور کسی پارٹی سے الحاق نہیں کریں گے ۔