اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سپیکر قومی اسمبلی نے20 رکنی اخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی

datetime 6  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے مستقل طور پر اخلاقیات کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی کمیٹی 20رکنی ہوگی جس میں 13حکومتی اور7اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے ذرائع کے مطابق سابق رہنما تحریک انصاف عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد قومی اسمبلی کی خصوصی اخلاقیات کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تجویز اسمبلی سیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے دی

جسے اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون زاہد حامد کے ساتھ مشاورت سے کمیٹی کے قیام کی یقین دہائی کرائی تھی اسپیکر ایاز صادق نے مشاورت کے بعد مستقل خصوصی اخلاقیات کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی اخلاقیات کمیٹی آئندہ 2روز میں قائم کردی جائے گی جس کے بعد عمران خان اور عائشہ کلالئی معاملہ بھی اسی 20رکنی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا جو اس کی تحقیقات کے بعد اسپیکر کو رپورٹ پیش کرے گا اس کے علاوہ کسی بھی رکن کو دوسرے رکن سے شکایات پر معاملہ اخلاقیات کمیٹی دیکھے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…