جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عائشہ احد ملک کی پریس کانفرنس کے بھونڈے مذاق پر پوری قوم پی ٹی آئی کا مذاق اڑا رہی ہے‘ زعیم قادری

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صوبائی وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کی خواتین نے عائشہ احد ملک کو ساتھ بٹھا کر سیاسی اسٹنٹ کیا ، عائشہ گلالئی کو ہم نے لانچ نہیں کیا لیکن پی ٹی آئی کی سیاست سب پر واضح ہو گئی ، عائشہ احد کیخلاف عدالت سے باقاعدہ فیصلہ آ چکا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عائشہ گل لئی کے الزامات پر پوری قوم نواز شریف سے سوال پوچھ رہی ہے کہ انہیں خواتین کی عزت پامال کرتے ہوئے شرم نہیں آتی ۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ احد ملک کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی کا سیاسی اسٹنٹ ہے، عائشہ احد الیکشن کمیشن سمیت کسی بھی عدالت چلی جائے ہم حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں پارلیمنٹرینزکے کیسز جاتے ہیں، کیا پی ٹی آئی کی سیاست کا یہ معیار ہے ؟ مجھے تو بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔زعیم قادری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بھونڈے مذاق پر قوم ان کا مذاق اڑا رہی ہے، عائشہ گلالئی کے بدلے ایسا مذاق کیا جا رہا ہے، ان کی غلط فہمی ہے ہم نے عائشہ گلالئی کو لانچ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ثبوت فراہم نہ کرنے پر سول جج نے عائشہ احد ملک کی درخواست کو خارج کر دیا گیا تھا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد عائشہ احد نے لاہور ہائی کورٹ میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…