جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کے ساتھ اب عائشہ احد بھی، ن لیگ کا مبینہ وار الٹا پڑ گیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے ساتھ اب عائشہ احد بھی، ن لیگ کا مبینہ وار الٹا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان اور یاسمین راشد نے عائشہ احد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس پریس کانفرنس میں

عائشہ احد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 سال سے عدالتوں کے چکرکاٹ رہی ہوں۔ عائشہ احد نے کہا کہ میرے پاس بھی سب کے پیغامات موجود ہیں۔ عائشہ احد نے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا کہ کیا میں کسی کی بہن اور بیٹی نہیں؟ عائشہ احد نے مطالبہ کیا کہ ایک پارلیمانی کمیٹی عمران خان اورگلالئی کے لیے بنائی گئی ہے دوسری کمیٹی میرے اورحمزہ شہبازکے لیے بھی بنائی جائے۔ عائشہ احد نے میاں نواز شریف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اپنے گھر کی بہو کے لیے کمیٹی کب بنائیں گے؟ عائشہ احد نے کہا کہ 2010 میں حمزہ شہباز سے میری شادی ہوئی، انہوں نے کہا کہ نہ ہی میری ڈیمانڈ پیسہ ہے اور نہ ہی میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں۔ عائشہ احد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور حمزہ شہباز کے معاملات کا نوازشریف اورکلثوم نوازکو بھی پتا ہے اور میرے پاس حمزہ شہباز کے خلاف ثبوت ہیں اور یہ ثبوت میں الیکشن کمیشن میں دوں گی، اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…