اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب کا سپانسر کون ہے؟ کچھ خواتین کو اُٹھا کر عمران خان کے خلاف کون سا گھناؤنا کھیل کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)
کا میڈیا سیل ریحام خان کی اس کتاب کو سپانسر کر رہا ہے۔ چند خواتین کو مارکیٹ سے اٹھا کر عمران خان کو نشانہ بنایا جائے گا اور یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ عمران خانکسی سیاسی لیڈر شپ کا اہل نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیت کا فیصلہ عوام کریں گے مارکیٹ کی خواتین نہیں۔