اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عاصمہ جہانگیر کی اہم ترین عہدے پر تقرری، ن لیگ کی نئی حکومت نے سرپرائز دے دیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی مشاورت کے بعد ماہر قانون چیئر پرسن عاصمہ جہانگیر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان کا
عہدہ پیشکش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ جب سابق وزیراعظم نوازشریف کی نظرثانی کی اپیل کی سماعت ہو تو اس وقت عاصمہ جہانگیر بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان نواز شریف کے حق میں دلائل دے سکیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پہلے ہی عاصمہ جہانگیر شدید تنقید کر چکی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اس پیشکش کا جواب عاصمہ جہانگیر اپنے دوستوں سے مشورہ کے بعد دے گی۔