ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قوم کی حمایت سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی / راجگال(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی مکمل حمایت سے ہم ایسے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کی عمل داری اور قانون کی بالادستی ہر چیز سے مقدم ہو گی اور شہروں ، قبائلی یا دور دراز علاقوں میں رہنے والا ہر پاکستانی ملک کی ترقی میں اپنا مثبت اور حقیقی کردار ادا کر سکے گا ،اللہ کی رحمتوں پر شکر ادا کرتے ہیں جس نے پاک فوج کو ملک سے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کیخلاف کامیابیاں دے کر قوم کی توقعات پر پورے اترنے کے قابل بنایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو خیبر ایجنسی کی وادی راجگال کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو آپریشن خیبر فور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 90 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرا لیا ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے آپریشن میں شریک فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا اور دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنانے پر پاکستان ایئر فورس کی حمایت کو بھی سراہا ہے جس کی وجہ سے فورسز کا اپنا جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے۔ اس آپریشن کی تکمیل سے خیبر ایجنسی دہشتگردوں کے اثر پاک ہو جائے گی اور عارضی بے گھر افراد کی واپسی اور ترقیاتی کام ممکن ہو سکیں گے ۔ اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اللہ کی رحمتوں پر شکر ادا کیا جس نے پاک فوج کو ملک سے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کیخلاف کامیابیاں دے کر قوم کی توقعات پر پورے اترنے کے قابل بنایا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم کی مکمل حمایت سے ہم ایسے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ریاست کی عمل داری اور قانون کی بالادستی ہر چیز سے مقدم ہو گی اور شہروں ، قبائلی یا دور دراز علاقوں میں رہنے والا ہر پاکستانی پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت اور حقیقی کردار ادا کر سکے گا ۔

قبل ازیں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اورکمانڈر خیبر فور آپریشن آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کی آپریشن ایریا میں آمد پر انکا استقبال کیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…