اسلام آباد(آن لائن)سابق چیف جسٹس و پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخارچوہدری نے کہاہے کہ پاناماکیس میں نوازشریف تاحیات نااہل ہوچکے ،نظرثانی اپیل سے ریلیف مل سکتاہے ،چیئرمین نیب پانامافیصلے پرعملدرآمدکریں تونوازشریف گرفتارہوسکتے ہیں،مشرف کامیاب ڈکٹیٹرہوتاتوملک سے باہرنہ بیٹھاہوتا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پاناماکیس پرپانچوں ججزکافیصلہ متوازن ہے ،پانامہ کیس کے بعدنوازشریف سیاست سے تاحیات نااہل ہوچکے ہیں ۔
نوازشریف اورخاندان نظرثانی کی اپیل دائرکریں توریلیف مل سکتاہے ۔اگرتین رکنی بنچ کے خلاف اپیل کریں گے تومطلب ہوگاکہ 2ججزکافیصلہ قبول کرلیا۔لہذانہیں نظرثانی کی اپیل 5رکنی بنچ کے خلاف ہی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے خودکہاتھاکہ بارثبوت ہمارے ذمہ ہیں ۔مگرجب عدالت نے اثاثوں کی منی ٹریل طلب کی توعدالت میں نہیں دی ۔نوازشریف کورضاکارانہ طورپراپنی اورفیملی کی منی ٹریل پیش کردینی چاہئے جب پاناماکیس سامنے آئے توشریف خاندان کوکیس ہونے سے پہلے عدالت کے پاس جاناچاہئے تھااورمنی ٹریل اوراثاثوں کی تفصیلات ظاہرکرنی چاہئے تھی اگرکردیتے توآج یہ دن نہ دیکھناپڑتا۔انہوںنے کہاکہ ہرانسان کبھی نہ کبھی جھوٹ بولتاہے مگرمیں چاہتاہوں کہ آرٹیکل62-63کوآئین کاحصہ رہناچاہئے ،پارلیمنٹ میں 18ویں آئینی ترمیم ہوئی توسیاستدانوں کے پاس موقع تھاکہ اس کوآئین کے ختم کرسکتے تھے مگران لوگوں نے وہ موقع ضائع کیا۔چیئرمین نیب کوسپریم کورٹ نے بہت رعایت دی ہے اگرچیئرمین نیب پاناماکیس کے فیصلے پرعمل کریں تونوازشریف گرفتارہوسکتے ہیں ۔ملک میں آئین وقانون سے کوئی بالانہیں ہے ،عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں ،عدالت کے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمدکرکے عمران خان کوگرفتارکرکے قانون کے حوالے کیاجائے۔ملک میں گڈگورننس نہیں ،اگرہوتی توعمران خان اورطاہرالقادری کوفوری گرفتارکرلتی
ملک میں قانون کامذاق بنایاہواہے ۔سابق صدرپرویزمشرف کے بیان سے متعلق انہوںنے کہاکہ مشرف کامیاب ڈکٹیٹرہوتاتوآج ملک سے باہرنہ ہوتا،مشرف میں جرأت نہیں وہ عدالتوں کاسامناکرسکیں ۔پاکستان کوآئین متفقہ سولین حکومت نے دیا۔ایٹمی پروگرام سویلین حکومت نے شروع کیا،اورسویلین دورمیںہی ایٹمی دھماکے کئے اورپاکستان کوایٹمی قوت سویلین حکومت نے بنایا۔مغربی پاکستان کسی کی وجہ سے علیحدہ ہواآپ لوگ تومغربی پاکستان میں اپنے فوجیوں کوچھوڑکرآگئے تھے ،پاکستان کے قائدمحمدعلی جناح اورعلامہ اقبال بھی سویلین تھے ،ڈکٹیٹروں نے ملک کیلئے کیاکام کیا۔