بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوجیوں نے بے رحمی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ،کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج سے بچنے کیلئے علاقے میں مزید فوج اور پولیس تعینات کردی جبکہ وادی میں کرفیونافذ جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے مظالم کا سلسلہ روز بروز زور پکڑتا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپورا میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا،

قابض فوج نے محاصرے اور تلاشی کے دوران تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، علاقے میں گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا،ان شہادتوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں عوام کو بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت سے باز رکھنا ہے جن پر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت پہلے ہی پابندی لگاچکی ہے۔ان نوجوانوں کو امر گڑھ، سوپور میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا جن میں سے دو افراد کی شناخت جاوید احمد ڈار اور عبدالحمید میر کے طور پر ہوئی۔ اس کارروائی کے دوران سفاک بھارتی فوج نے اس علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کردیا جبکہ آخری خبریں آنے تک یہ کارروائی جاری تھی۔مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں بشمول سوپور، ہندواڑا، حاجن اور سمبل میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ تاحکمِ ثانی تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جنوری 1989 سے لے کر 31 جولائی 2017 تک مقبوضہ کشمیر میں 94767 افراد شہید کیے جاچکے تھے جن میں سے 7093 افراد کو دورانِ حراست شہید کیا گیا۔ اس عرصے میں 22850 عورتیں بیوہ ہوئیں، 107654 بچے یتیم ہوئے، 108283 افراد زخمی ہوئے جبکہ 11011 خواتین کو جنسی تشدد یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…