جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پرویز مشرف آئین شکن اور اور عوام دشمن تھے ،انکی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلادیں، خواجہ سعد رفیق

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف آئین شکن اور اور عوام دشمن تھے ،ان کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلادیں، جمہوریت کو گزند پہنچانے والے ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نظر ہوگئے ،آج ان کی قبروں پر رونے والابھی کوئی نہیں،پاکستانی ڈکٹیٹر قوم کو مکے دکھاتے ہیں اور اپنے بیرونی آقاو ں کے تلوے چاٹتے ہیں،مشرف کا تاریخ کی عدالت میں ایک دن احتساب ضرور ہوگا ،وہ قومی مجرم کے لقب سے کبھی بچ نہیں سکتے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف آئین شکن اور اور عوام دشمن تھے، ان کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلاڈالیں-انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت کو گزند پہنچانے والے ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نظر ہوگئے ،انہیں اور ان کی عوام دشمن پالیسیوں نے سوائے ملک کو نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں کیا آج انہیں کوئی یاد نہیں کرتایہاں تک کہ ان کی قبروں پر رونے والابھی کوئی نہیں، جبکہ عوام کے منتخب کردہ حکمران اپنی کاکردگی کے باعث اپنی خامیوں سمیت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔انہوں نے کہا ڈکٹیٹر ملک میں جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلی لاتے ہیں جن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ، اور اپنے ناجائز اقتدار کو دوام دینے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتے ہیں ۔انہوں نے پرویز مشرف پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستانی ڈکٹیٹر قوم کو مکے دکھاتے ہیں اور اپنے بیرونی آقاں کے تلوے چاٹتے ہیں ، مشرف اپنی خراب پالیسیوں کے باوجود بچ کر نکل گئے مگر تاریخ کی عدالت میں ایک دن ان کا احتساب ضرور ہوگا وہ قومی مجرم کے لقب سے کبھی بچ نہیں سکتے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…