پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

سیتا وائٹ کا کیا قصہ تھا؟ پہلی بار عمران خان متنازعہ معاملے پر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیتا وائٹ کا کیا قصہ تھا؟ پہلی بار عمران خان متنازعہ معاملے پر بول پڑے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے پیچھے مسلم لیگ (ن) اور اس کا پیسہ چلا ہے، مجھے خدشہ تھا کہ میرے خلاف سیتا وائٹ کا کیس اچھالا جائے گا، عائشہ گلالئی کی باتوں پر دوسروں کی طرح میں بھی حیران ہوا۔ ان لوگوں نیسیتا وائٹ کو پیسے دیے، اسے فون کرتے تھے، مجھے ان سے یہی توقع تھی کہ یہ ایسی گری ہوئی حرکت کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ایک خاتون کے پاس ایسے میسجز آئے تو وہ کیوں خاموش رہی اور پھر تعریفیں اور جلسے بھی جاری رہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو میں انہوں نے عائشہ گلا لئی سے شادی کے سوال پر جواب دینے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا زیادہ تر عرصہ وہ غیر شادی شدہ رہے، اس دوران کسی خاتون نے ان پر غیر شائستہ رویے کا الزام نہیں لگایا، عائشہ گلا لئی این اے ون کا وفد لے کر آئی ہوئی تھیں،انہوں نے جلسے میں خطاب کا موقع نہ دینے کا بھی شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عائشہ نے شروع میں اچھی پرفارمنس دی، میں سمجھتا تھا کہ ان میں بڑا پوٹینشل ہے،مجھے شک ہے کہ انہیں ن لیگ نے استعمال کیا،ن لیگ کا یہ پرانا طریقہ ہے، انہیں پیسہ چلا کر لوگوں کو خریدنا آتا ہے،یہ نچلے لیول کی بات ہے میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا،عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ناراض ہو تو بولتا تو ہے کہ آپ نے ٹیکسٹ کیا ہے،عائشہ نے کئی انٹرویو میری حمایت میں بھی دیے،انہوں نے شادی کی پیش کش کی؟ میں اس پر بات نہیں کرتا، میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، وہ ایک خاتون ہیں، میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتا، ان پر اٹیک آ رہے ہیں، یہ اچھی چیز نہیں ہے، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر کسی نے مجھ پر غلط الزام لگایا تو وہ خود ذلیل ہو گا،

مجھے ان کی بہن پر تنقید کا بھی برا لگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ اس کے پیچھے نہ ہوتی تو یہ نہ ہوتا، انہوں نے فلیٹ پر میری ڈس کوالیفیکیشن کی کوشش کی جو سپریم کورٹ میں ناکام ہو گئی،یہ اوربھی کچھ کریں گے میں اس کے لیے تیار ہوں، میرے ساتھ کتنی عورتوں نے کام کیا ہوگا؟ شوکت خانم، سیاست میں، کسی عورت نے اب تک ایسا الزام نہیں لگایا،ن لیگ میں ڈسپریشن ہے، ان کی سیاسی موت ہو رہی ہے وہ ان سے نکل نہیں سکتے،

فنڈنگ اور فلیٹ کے کیس میں وہ ناکام ہو گئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شریفوں کے اربوں روپے کے فائنانشل انٹرسٹ جا رہے ہیں،عائشہ کو چار سال بعد پتا چلا کہ پی ٹی آئی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں؟ میں ان کی جگہ ہوتا تو اسی وقت سٹینڈ لے لیتا،ہمارے جلسوں میں خواتین آتی ہیں، کسی کو میں نے نہیں کہا اور ہماری عورتیں خود میرے حق میں نکلیں،ساری عمر عورتوں میں رہا ہوں، میں نے کبھی کسی عورت سے غیر شائستہ گفتگو یا حرکت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…