منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

زرنیش مل گئی، لاکھوں پاکستانیوں کی کوششیں اور دعائیں رنگ لے آئیں، اغوا ہونے والی بچی کیسے ملی؟ حیران کن تفصیلات

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی سات سالہ زرنیش نوید کو پندرہ لاکھ روپے تاوان دے کر اغوا کاروں سے چھڑا لیا گیا، تفصیلات کے مطابق 28 جولائی کو راولپنڈی میں گھر سے باہر دو موٹر سائیکل سواروں نے سات سالہ زرنیش کو اغوا کر لیا تھا، بچی کی چیخیں سن کر گھر والوں نے موٹر سائیکل سوار اغواء کنندگان کا پیچھا کیا مگر وہ نکلنے میں کامیاب ہو گئے، زرنیش کی فیملی اس کے اغواء پر پریشان تھی کہ کہیں اسے کچھ کر نہ دیا جائے،

اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر بچی کی تصاویر اور اغواء کی خبر دی جو کہ پورے پاکستان میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، لاکھوں پاکستانیوں نے بچی کی تصاویر شیئر کیں اور بچی کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی۔ کئی مشہور شخصیات نے بھی بچی کی تصاویر شیئر کیں۔ لاکھوں پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لائیں اور اغواء کاروں سے سات سالہ بچی زرنیش کو چھڑا لیا گیا۔ساتھ ہی بچی کے والدین نے اس کی بحفاظت رہائی کے لیے مسلسل مدد کرنے اور دعاؤں پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ایک ہفتے قبل اغوا ہونے والی بچی کو تاوان دے کر رہا کرا لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سات سالہ بچی کو 28 جولائی کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے راولپنڈی سے گھر کے باہر سے اغوا کیا تھا۔بچی کے والدین اور خاندان کے دیگر افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے بچی کی رہائی کے لیے معلومات دینے اور مدد کی اپیل کی تھی، جبکہ اس کے والد کی درخواست پر تھانہ لوھی بھیر میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔بچی کی رہائی کی اس مہم نے سوشل میڈیا پر تو زور پکڑا لیکن گزشتہ روز تک بچی کی رہائی کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی تاہم جمعہ کو بچی کی اس کے والدین کے ہمراہ سوشل میڈیا پر نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں یہ پیغام لکھا تھا کہ بچی بحفاظت گھر پہنچ گئی ہے۔ساتھ ہی بچی کے والدین نے اس کی بحفاظت رہائی کے لیے مسلسل مدد کرنے اور دعاؤں پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کی رہائی 15 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی، تاہم اغوا کاروں سے متعلق تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…