جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کے ساتھ ہی اہم خاتون سیاسی رہنما کی تحریک انصاف میں شمولیت، آتے ہی عائشہ گلالئی کے ہوش ٹھکانے لگا دیے

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کے ساتھ ہی اہم خاتون سیاسی رہنما کی تحریک انصاف میں شمولیت، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہونے والی ارم عظیم فاروقی نے عائشہ گلالئی کے بارے میں کہا کہ وہ پریس کانفرنس کے دوران کنفیوژ تھیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے عائشہ گلالئی کو 2013 میں پیغام بھیجا گیا تو اس وقت ان کی غیرت کہاں تھی، وہ اس وقت خاموش کیوں رہیں،

وہ وڈیو پیغام میں ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں الزامات تو لگائے مگر ثبوت نہیں دکھائے۔ عائشہ گلالئی کو چاہیے تھا کہ کسی اور کے ہاتھ میں استعمال ہونے کی بجائے باعزت طریقے سے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لیتیں۔ ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا کہ میں نے خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے، میرا بھی پارٹی سے اختلاف رہا، مگر میں نے بذریعہ ٹوئٹ اپنا استعفیٰ بھیج دیا، مگر میرا استعفیٰ سپیکر کے پاس زیر التواء رہا، میں نے امریکہ میں موجودگی کے دوران سپیکر سے رابطہ کیا اور واٹس ایپ پر استعفیٰ بھیج دیا، مگر عائشہ گلالئی کسی سوال کا کوئی جواب واضح طور پر نہیں دے سکیں۔ ارم فاروقی نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے غیرت کے معاملے پر بھی بات کی، غیرت تو ہر خاندان میں ہوتی ہے اور اسی غیرت کی وجہ سے انہیں اپنی نشست بھی چھوڑ دینی چاہیے، عائشہ گلالئی مختلف سیاسی جماعتوں میں رہیں، انہوں نے ان جماعتوں کوکیوں چھوڑا اس کا مجھے کوئی علم نہیں، اگر مجھ سے میری جماعت کا سربراہ کوئی ایسی بات کرے تو میں اپنے خاوند سے بات کرکے پارٹی چھوڑ دوں لیکن آپ کو باپ بھی مشورہ نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میری عائشہ گلالئی سے درخواست ہے کہ اگر آپ کو ٹکٹ کا اختلاف ہے یا پارٹی لیڈر آپ کی بات نہیں سنتا تو آپ پارٹی سے علیحدہ ہو جائیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…