اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ عائشہ گلالئی کے سیکیورٹی سے متعلق خط علم میں آیا جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلا لئی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر انہیں پولیس کی جانب سے سکورٹی فراہم کر دی گئی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ گلا لئی نے سیکرٹری داخلہ کو لکھا کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر تیز اب پھینکنے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اس لئے جلد سکیورٹی فراہم کی جائے جس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی جی اسلام آباد کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلا لئی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر انہیں پولیس کی جانب سے سکورٹی فراہم کر دی گئی ۔