اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہو گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ذی الحج کا چاند 23 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے ۔یکم ذی الحج 24 اگست کو ہو گی جس کے بعد عید الاضحیٰ ممکنہ طور پر 2 ستمبر بروز ہفتہ ہو گی
۔اگر عید ہفتہ کو ہوئی تو سرکاری ملازمین کی موجیں ہو جائیں گی اور وہ کم و بیش ایک ہفتہ چھٹیاں کرینگے۔دریں اثنا پاکستان میں گزشتہ سال عید الاضحی پرایک کروڑاورپانچ لاکھ مویشیوں کی قربانی دی گئی ۔ٹیٹرزایسوسی ایشن کے چیرمین گلزارفیروزکے مطابق پچھلے سال عید الاضحی پرایک کروڑ اورپانچ لاکھ مویشیوں کی قربانی کی گئی ۔ا