بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد خاقان عباسی 2018 تک وزیراعظم رہیں گے، نئی وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، وزارت داخلہ کا قلمدان کون سنبھالے گا؟

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے مسلم لیگ (ن )کی قیادت کے دو روزہ اجلاس میں اہم فیصلوں کے بعد نئی وفاقی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جوآج (جمعہ کو) حلف اٹھائے گی جبکہ شہبازشریف وزیر اعلی پنجاب ہی رہینگے

اور شاہد خاقان عباسی دوہزار اٹھارہ تک وزیراعظم رہیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر ممنون حسین نئی کابینہ سے حلف لیں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کی رات نامزد وزرا ء کو ٹیلی فون کیے اور انہیں ان کے قلمدانوں بارے بتایا۔ذرایع کے مطابق مشاہد اللہ خان کو دوبارہ وفاقی وزیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خرم دستگیر کو وزارت دفاع دیئے جانے کا امکان ہے خواجہ اصف کو وزارت خارجہ ملنے کا امکان ہے جنید انوار وزیر مملکت مواصلات، سائرہ افضل تارڑ وزیر صحت، احسن اقبال وزیر داخلہ ،طلال چوہدری وزیر مملکت داخلہ، انوشہ رحمن آٰئی ٹی، پرویزملک وزیر تجارت ہونگے منصوبہ بندی کی وزارت شاہد خاقان کے پاس ہوگی۔عابد شیر علی وزیر مملکت پانی وبجلی ہونگے، مریم اورنگزیب وزیر مملکت اطلاعات خسرو بختیار اور عبد الرحمن کانجو بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔چوہدری جعفر اقبال بھی کابینہ میں شامل ہونگے ۔طارق فضل کیڈ کی وزارت کے وزیر ہونگے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی ہونگے۔ پانچ مشیروں اور معاونین خصوصی کا بھی تقرر ہوگا۔ چوہدری نثار نئی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…