ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کے والد ہی ان کے فرنٹ مین، پیسے لے کر کیا شرمناک کام کرتے رہے؟ ان ہی کے علاقے کی خاتون رہنما زرتاج گل نے بھانڈہ پھوڑ دیا، افسوسناک انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے والد ہی ان کے فرنٹ مین، پیسے لے کر کیا شرمناک کام کرتے رہے؟ ان ہی کے علاقے کی خاتون رہنما زرتاج گل نے بھانڈہ پھوڑ دیا، افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے اپنے پروگرام میں

تحریک انصاف کی خاتون رہنما زر تاج گل سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس میں میڈیا کے گاڈ فادر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کے بعد والد بدستور لقمے دیتے رہے، یہ بات پورے میڈیا نے دکھائی، تو ایک رات کے اندر اندر وہ کیا چیز تھی، کوئی پیسوں کا معاملہ تھا یا کوئی ڈیل ہو رہی تھی، امیر مقام سے بھی ان کی ملاقات کا تذکرہ سننے میں آ رہا ہے، اس بارے میں پارٹی کے اندر کیا رائے پائی جاتی ہے، جس کے جواب میں تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل نے کہا کہ ہم دونوں کا تعلق پی کے 71 بنوں تحصیل ڈومیل سے ہے اور ہم دونوں کے گاؤں ساتھ ساتھ ہیں اور عائشہ گلالئی کے والد اس کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہیں، جو کے پی کے گورنمنٹ جو نئی جابز بنوں کے پیکج پر لے کر آتی تھی تو عائشہ گلالئیکے والد فرنٹ مین کے طور پر ڈیل کرتے تھے، پیسے لیتے تھے، پارٹی نے ان کو وارننگ بھی دی کہ آپ کے والد اور بھائی پیسے لیتے ہیں، آپ کی شکایتیں آ رہی ہیں اور آپ اس سے بدنام ہو رہی ہیں، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…