اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے مبینہ ایس ایم ایس، عائشہ گلالئی پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کر رہی تھیں اس لیے 4 سال لگ گئے، پی ٹی سی ایل کی حیرت انگیز وضاحت سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والی عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان کے کردار پر
سنگین الزامات کے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر سیاسی رہنما اور سوشل میڈیا کے صارفین ہر کوئی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں مصروف ہے اور اس حوالے سے مختلف خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جن میں عمران خان اور عائشہ گلالئی کے کردار پر بھی طرح طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ عائشہ گلالئی کے ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف یہی تذکرہ ہے لیکن چند سوشل میڈیا صارفین مثبت انداز میں طنز و مزاح کر رہے ہیں اور ان کی یہ طنز و مزاح ایسی ہے کہ اس عائشہ گلالئی کے حامیوں کو اور نہ ہی عمران کے چاہنے والوں کو بری لگے گی۔ ایسا ہی ایک فقرہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا تو قہقہوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا، اسد نامی ایک صارف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ عائشہ گلالئی پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کر رہی تھیں اس لیے انہیں چار سال بعد ان پیغامات کے بارے میں پتہ چلا، اس پیغام پر پی ٹی سی ایل انتظامیہ بھی پیچھے نہ رہی اور انہوں نے آفیشل اکاؤنٹ سے اسد نامی صارف کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں عائشہ گلالئی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی، پی ٹی سی ایل انتظامیہ کے اس جواب پر سوشل میڈیا کے صارفین بہت محظوظ ہوئے۔