اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑا سیاسی دھماکہ، ن لیگ کے اہم رہنما کی بیوی ہی ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے میدان میں آ گئیں

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑا سیاسی دھماکہ، ن لیگ کے اہم رہنما کی بیوی ہی ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے میدان میں آ گئیں، تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن جگنو محسن نے این اے 145 سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اینکر پرسن سیدہ جگنو محسن کرمانی بانی المحسن ٹرسٹ نے گزشتہ روز 29/1AL میں اپنے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حلقہ این اے 145 میں پینے کے پانی، صفائی کی حالت، صحت، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دل دکھتا ہے اور یہ مسائل دیکھتے ہوئے میں نے سیاسی میدان میں آنے

کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، مزید کہا کہ موجودہ ایم این اے عاشق کرمانی تو اپنی مقامی یونین کونسل میں بھی جیتنے کے اہل نہیں ہیں جو اس بار بلدیاتی الیکشن میں بری طرح ہار گئیہیں اور انہوں نے اپنے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے، جگنو محسن نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی طاقت سے الیکشن لڑ کر حلقہ این اے 145کے تمام مسائل حل کرکے علاقے کی تقدیر سنوار دوں گی، سیدہ جگنو محسن نے کہا کہ یونین کونسل شیر گڑھ اور قلعہ دیوان سنگھ کی طرز پر حلقہ 145کو بھی ایک مثالی حلقہ بناؤں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…