پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کے بعد ماروی میمن کا عمران خان پر بڑا حملہ،سنگین الزام عائد کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماء اوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات درست ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلالئی اس دھرتی کی بیٹی ہے اوران کی کردار کشی نہیں ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی بہادرخاتون ہیں اورتحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے انہیں ہراساں کئے

جانے کے الزامات حقیقت پرمبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے سپریم کورٹ سے اس معاملہ کی تحقیقات کی اپیل کی ہے اورامید ہے کہ عائشہ عدالت عظمیٰ میں اس حوالے سے ثبوت فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے عائشہ کی کردارکشی کی مہم شروع ہوگئی ہے جو انتہائی معیوب اورغیراخلاقی حرکت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں مسلم لیگ (ن) کو ملوث کرنا بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…