اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نور زمان اور مجاہد خٹک کون ہیں اور میرا ان سے کیا تعلق ہے؟ عائشہ گلالئی نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے
گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ نور زمان اور مجاہد خٹک ان کے سیاسی معاون نہیں تھے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ ابھی مزید بہت سے الزام عائد کرنے والے سامنے آئیں گے لیکن وہ اس صورتحال سے نہیں گھبرائیں گی۔ انہوں نے نور زمان اور مجاہد خٹک کے بارے میں کہا کہ وہ میرے سیاسی معاون نہیں تھے بس وہ پارٹی میں ساتھ ہوتے تھے، جب وہ ایم این اے منتخب ہوئیں تو میرے بہت سے رشتہ دار سامنے آ گئے کسی نے چاچا ہونے کا دعویٰ کیا اور کسی نے کچھ۔ انہوں نے مجاہد خٹک کے بارے میں کہا کہ وہ تحریک انصاف کا ٹکٹ لینا چاہتے تھے، اگر اب انہیں اس کا موقع مل رہا ہے تو انہیں بھی اپنے نمبر بنانے دیں، اس کے علاوہ نور زمان نے عائشہ گلالئی پر الزام لگایا تھا کہ ان کے تحریک انصاف کی حکومت پر کرپشن کے الزامات ٹھیک نہیں ہیں بلکہ عائشہ گلالئی خود کرپٹ ہیں، نور زمان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا اپنے والد کے ساتھ مل کر پلان تھا کہ وہ اپنے والد کو گورنر خیبرپختونخوا بنوائیں گی اور وہ خود این اے ون سے الیکشن لڑیں گی۔