پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

طیارے کا اغواء، شاہد خاقان عباسی کو کب اور کیوں گرفتار کیا گیا؟ جیل میں کیا کچھ ہوا؟ آصف علی زرداری کے انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طیارے کا اغواء، شاہد خاقان عباسی کو کب اور کیوں گرفتار کیا گیا؟ جیل میں کیا کچھ ہوا؟ آصف علی زرداری کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لانڈھی جیل میں جس طرح وقت گزارا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ان کی تعریف کی۔ اپنے کالم میں حامد میر نے لکھا کہ شاہد خاقان عباسی کو 12 اکتوبر 1999کو گرفتار کیا گیا لیکن ان پر ہائی جیکنگ کا مقدمہ 10نومبر 1999کو درج کیا گیا۔

اس دوران شاہد خاقان عباسی کو وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ آخرکار مشرف حکومت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی امین اللہ چوہدری کو وعدہ معاف گواہ بنانے میں کامیاب ہوگئی جنہوں نے بیان دیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں خود فون کرکے حکم دیا کہ مشرف کے طیارے کو کراچی میں نہ اترنے دیا جائے۔ امین اللہ چوہدری کے بیان پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نواز شریف کو عمرقید کی سزا دی۔ شہباز شریف، غوث علی شاہ اور رانا مقبول کو رہا کر دیا گیا لیکن شاہد خاقان عباسی کو پی آئی اے کے لئے 200کمپیوٹروں کی خریداری میں گھپلا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ نواز شریف کو لانڈھی جیل سے اٹک قلعہ بھجوا دیا گیا اور احتساب عدالت میں ان پر ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا گیا۔ جولائی 2000 میں اٹک میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو چودہ سال قید اور 21سال تک نااہلی کی سزا سنائی۔ کچھ عرصے کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف اہل خانہ کے ہمراہ سعودی روانہ ہو گئے۔ شاہد خاقان عباسی کو دو سال کے بعد رہا کر دیا گیا لیکن وہ کراچی کی اینٹی کرپشن اینڈ امیگریشن عدالت میں کرپشن کا مقدمہ کئی سال تک بھگتتے رہے۔ 2008 میں انہیں اس مقدمے سے نجات ملی جب پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔ شاہد خاقان عباسی کے والد ایئر فورس میں ایئرکموڈور بھی رہے۔

ان کے بہت سے رشتہ دار فوج میں رہے لیکن اکتوبر 1999 میں شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مشرف حکومت نے جو کیا اس کے باعث وہ سیاست میں فوج کی مداخلت کے بہت بڑے ناقد بن گئے۔ لانڈھی جیل کراچی میں شاہد خاقان عباسی نے جس استقامت سے وقت گزارا، اس نے آصف علی زرداری کو بھی شاہد خاقان عباسی کا معترف کر دیا۔ حامد نے اپنے کالم میں مزید کہا کہ کچھ سال پہلے آصف علی زرداری ہمیں اپنے جیل کے قصے سنا رہے تھے تو انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے اس طرح جیل کاٹی کہ پوری لانڈھی جیل کو پتا تھا کہ ایک مرد کا بچہ جیل میں آیا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…