منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کے اشارے پر لیگی حواری عمران خان کو بدنام کرنے کے درپے ہیں،نعیم الحق

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ نواز شریف کے اشارے پر (ن) لیگ کے حواری عمران خان کو بدنام کرنے کے درپے ہیں لیکن عمران خان نااہلی کیس سمیت ان کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اعجاز چوہدری و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد اب وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں

اور ان کے تمام حواری اب عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو اخلاقی طورپر بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں نواز لیگ نے پشاور میں ہماری حکومت کیخلاف بھی سازش شروع کردی ہیں تاکہ اسے عدم استحکام کا شکار بنایا جاسکے تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کیخلاف نااہلی میں نواز لیگ کو منہ کی کھانا پڑے گی جیسے پانامہ پر نواز شریف کو منہ کی کھانا پڑی تھی اور اب کٹھ پتلی حکومت بنی ہے جو نواز شریف کے اشاروں پر ناچ رہی ہے عمران خان کیخلاف نواز لیگ کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور بہت جلد اس کیس کا فیصلہ بھی آجائے گا انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جھوٹ بولا حقائق چھپانے اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی لہذا ایسے شخص کو دوبارہ وزارت خزانہ دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے ہم ملک اور تحریک انصاف کیخلاف نواز لیگ کی سازشیں بے نقاب کرتے رہیں گے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بدنام کرنے کی حالیہ سازشوں کی تفصیلات آج جمعہ کو عوام کے سامنے پیش کرینگے اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیس بے بنیاد ہے اور اب سب واضح ہورہا ہے کہ یہ ساری عمران خان کیخلاف سازش ہے لیکن جس طرح عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت ہورہی ہے ہمیں امید ہے کہ فتح تحریک انصاف کی ہوگی جبکہ نواز لیگ والے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہاتھ ملتے رہیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…