اسلام آباد (آن لائن) سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف توہین عدالت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیاہے ۔ آن لائن کو حاصل ہونے والے حکم نامے کے مطابق عدالت نے سابق نااہل وزیر اعظم کو توہین عدالت کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔
عدالت نے 27 مارچ کو اوگرا اور نیپرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا تھا اور حکومت نے پانچ ریگولیٹری اتھارٹی کو 6 جون کو وزارتوں کے دوبارہ ماتحت کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ عدالت نے حکومت کے دوسرے نوٹیفیکیشن کو 18 جولائی کو کالعدم قرار دیا جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے مطابق نواز شریف نے دوسرا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔ تحریری حکم نامے میں وفاق کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے موقع دیا جاتا ہے واضح رہے کہ توہین عدالت کیس کی سماعت 7 اگست کو ہو گی ۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ پر مشتمل جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے گئے تھے کہ سابق وزیر اعظم کو حق نہیں کہ وہ عدالت کے حکم کے خلاف نوٹیفیکیشن جاری کریں ۔