جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیں، رحمان ملک

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا، آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی، ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں،بہت سارے لوگوں کونااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں، پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیں۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹررحمان ملک نے کہا کہ

سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہونی چاہیے، سوشل میڈیا پرسیاستدانوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف پارلیمنٹ سے کارروائی کرواؤں گا، جب سیاست نازیبا ہوجاتی ہے تواس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے، اس وقت جوسیاستدانوں کے نام گندے کیے جارہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے،مخالفین ہماری قیادت کوگالیاں دینا بند کردیں،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے جعلی اقامے سامنے آرہے ہیں جو قابل مذمت بات ہے،آصف زرداری نے جیلیں کاٹیں،نیب کورٹ سے بری ہوگئے انہیں اب توبخش دیں۔ انہوں نے کہا کہ5 سال وزیرداخلہ رہا ہوں کس کوکہاں سے کیا چیزمل رہی ہے،سب جانتا ہوں، پاناما جے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا، ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں،بہت سارے لوگوں کونااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں ،پاکستان کی سیاست میں بہت گہرے سیاہ بدل نظرآرہے ہیں۔رحمن ملک نے کہا ک، امید ہے نئے وزیراعظم خارجہ پالیسی کوبہترکریں گے، آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی، تاثردیاجارہا ہے کہ بلاول بااختیارنہیں مگریہ بات غلط ہیبلاول کتنے بااختیارہیں،اگلیچند ہفتوں میں آپ دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیں۔انہوں نے کاکہ عائشہ گلہ لئی پیپلز پارٹی میں متحرک رہی ہیں اگر وہ سچی ہیں تو الزامات کو لے کر سپریم کور ٹ جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…