ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں،چوہدری نثار

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)چوہدری نثار نے وزرات خارجہ کاقلمدان لینے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ماتحت کام کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ نواز شریف نے چوہدری نثار کو صدر پاکستان بنانے کی خواہش کا اظہار کیا مگر میاں شہباز شریف نے تجویز کو رد کر دیا۔ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو ہی مستقل وزیراعظم رہنے کا عندیہ دیدیا۔ گزشتہ روز مری میں نا اہل ہونے والے وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، سعد رفیق، سکندر حیات بوسن اور دیگر اہم لیڈروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں میاں نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو پیشکش کی کہ وہ وزیر خارجہ کے طور پر شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کام کریں لیکن چوہدری نثار علی خان نے دو ٹوک الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔ جب میاں شہباز شریف وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے تو پھر وزارت کا بھی فیصلہ کرلیں گے۔ اس پر میاں نواز شریف کی طرف دوسری پیشکش کی گئی کہ کیوں نہ آپ کو وزارت عظمیٰ سے بھی بڑا عہدہ دیدیا جائے؟ میاں نواز شریف کا اشارہ صدر پاکستان کے عہدے کی طرف تھا اس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے چوہدری نثار کو ایوان صدر میں بٹھا دیا تو یہ پارٹی کے لے غیر مؤثر ہو جائیں گے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ نے حلف اٹھانا تھا لیکن تمام وزراء کے قلم دان چوہدری نثار کے انکار کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئے۔ میاں نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنما اگلے چوبیس گھنٹے میں تمام وزارتوں کے لئے حتمی فیصلے بھی کریں گے۔مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو محترمہ مریم نواز کی طرف سے واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ حکومت کی باقی مدت مکمل ہونے تک وہی وزیراعظم رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…