اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کے الزامات کے پیچھے ریحام خان اور کس کا کیا کردار تھا؟ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کو پریس کانفرنس میں نجی ٹی وی چینلز کے 3 رپورٹرز اور ان کے والد کی جانب سے معاونت فراہم کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی کی طرف سے پریس کانفرنس کی نہیں گئی بلکہ ان
سے پریس کانفرنس کروائی گئی ہے۔ اس پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی کے والد اور ایک بڑے میڈیا گروپ کے تین صحافی بھی موجود تھے۔ یہ لوگ عائشہ گلالئی کی مسلسل معاونت کر رہے تھے، اس بڑے میڈیا گروپ کے رپورٹر کی بیٹ کورٹ ہے ان کی پریس کانفرنس میں موجودگی سے سوالات پیدا ہوئے ہیں اس کے علاوہ اس پریس کانفرنس میں ریحام خان کے ایک دوست بھی موجود تھے۔