بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کا استعفیٰ، خیبرپختونخوا حکومت کاشدیدردعمل،عائشہ کوکون استعمال کررہاہے؟نام بتادیا

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان و صوبائی وزیر آبنوشی اوراطلاعات شاہ فرمان نے عائشہ گلا لئی کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں خواتین کو جو عزت دی جاتی ہے اس کی واضح مثال ڈاکٹر مہرتاج روغانی کاصوبائی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر ہونا اورشرین مزاری کا قومی اسمبلی میں چیف وہیپ ہونا ہے ۔

انہوں نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خواتین کو جومقام دیاہے شاید ہی کسی پارٹی نے دیا ہو ۔صوبائی ترجما ن کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کو ایک عام کارکن ہونے اورپارٹی کاکوئی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود خواتین کی مخصوص نشست پررکن قومی اسمبلی منتخب کرایا گیااس سے بڑھ کر انہیں اورکیا عزت اورمقام دیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلا لئی این اے ۔ون پرالیکشن لڑنے کی ضمانت چاہتی تھی جس پرانہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ نشستوں پر انتخاب پارلیمانی پارٹی کی منظوری سے ہوگا اورانہیں بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اوران کے فیصلے تک صبرکرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عائشہ گلا لئی کاموجودہ بیان معنی خیز ہے ۔شاہ فرمان نے کہا کہ عوام باشعور ہے اوروہ جانتے ہیں کہ اس بیان کے ڈورکی تاریں کہاں سے ہل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں مخالفین اوران کے خاندان کی عجیب وغریب تصویریں بنانا مسلم لیک (ن)کی گندی سیاست کاوطیرہ ہے مگرعوام چوروں اورلٹیروں کی ذاتی مفاد پرمبنی سیاست کوسمجھ چکے ہیں اوراب وہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے جس کاثبوت ان لٹیروں کوآنے والے الیکشن میں عوام کی طرف سے ملنے والی ناکامی سے مل جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…