پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کو نااہل کروانے میں راحیل شریف کا کیا کردار ہے؟ سینئر صحافی نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو نااہل کروانے میں راحیل شریف کا کیا کردار ہے؟ سینئر صحافی نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ سنڈے گارڈین کی ایک خبر جو آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ چل رہی ہے اور اس خبر کی ڈیٹ لائن 6 نومبر ہے۔ اس خبر کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ایک ایسا منصوبہ بنایا ہے کہ اس سال کے وسط تک عدلیہ کے ذریعے نواز شریف فارغ کر دیے جائیں گے۔ عدلیہ نواز شریف کو کرپشن سمیت دیگر بنیادوں پر نااہل کر دے گی۔ عارف نظامی

نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں پتہ کہ اس میں کتنی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عدلیہ بہت آزاد ہے اور وہ دور نہیں جب لوگ عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرتے تھے۔ ماضی میں شاید ایسا ہوتا رہا ہو مگر اب ایسا ہونا ناممکن سی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی خواہش تھی کہ انہیں ملازمت میں توسیع دی جاتی۔ اس حد تک تو ان کی بعض چیزیں تھیں جیسے ڈان گیٹ اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا کہ بنا دیا گیا، لیکن انہوں نے جاتے جاتے کوئی ایسی بساط بچھائی ہو کہ جس سے نواز شریف کی حکومت چلی جائے یہ بات کوئی ایسی قرین قیاس نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…