اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیںاس حوالے سے فواد حسن فواد کو طلب کرکے بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گافواد حسن فواد کے ساتھ ساتھبابر بھروانہ سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےنواز شریف کے
پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ایڈیشنل سیکرٹری بابر بھروانہ کیخلاف نیب حکام کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ان دونوں حکام بالا نے اپنے اثاثے جات ذرائع سے زیادہ بتائے ہیں فواد حسن فواد پر الزام ہے کہ انہوں نے راولپنڈی ، لاہور، اسلام آباد میں کئی پلازے تعمیر کروائے ہیں جو انہوں نے کسی دوسرے شخص کے نام پر انتقال کرا رکھا ہے فواد حسن فواد کیخلاف وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بھی کرپشن کرنے کی شکایات پیانگ دہل کی تھی نیب کو موصول شکایات پر ابتدائی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری بابر بھروانہ کیخلاف بھی کرپشن کی شکایات ملی تھیں اور نیب آرڈیننس دفعہ 9 کے تحت ان دونوں افسران کیخلاف کارروائی ہوگی بابر بھروانہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل اور فنڈز جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے۔