لاہور(آن لائن)حکومت پنجاب نے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے قومی خزانے کے منہ کھول دیئے شروع کردی ،حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے اچانک ایک ارب 13کروڑو کے خصوصی فنڈزکی منظوری دیدی گئی جبکہ حلقہ کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے نوکریوں کی ’’بوری‘‘ کھول دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد اچانک حلقہ این اے 120 میں حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب تیرہ کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی
ہے جسے مخالفین قبل از وقت دھاندلی قرار دے رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی کاموں پر پابندی کے پیش نظمر تمام متعلقہ محکموں اور شہری اداروں کو اس حلقے میں پہلے ہی متحرک کردیا گیا ہے جبکہ گلیوں میں لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی ہدایت پر حلقے میں بے روزگار نوجوان کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جنہیں نوکریوں کا جھانسا دیا جارہا ہے تاکہ مسلم لیگ (ن) اس حلقے سے اپنے امیدوار کو کامیاب کرا سکے