بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

حافظ سعید کی نظربندی میں 2 ماہ کی توسیع

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے جماعت الدعو? کے امیر حافظ محمد سعید کی نظربندی میں 2 ماہ کی توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا۔یاد رہے کہ رواں سال 31 جنوری کو امیر جماعت الدعو? کو 90 روز کے لیے نظر بند کیا گیا تھا، بعد ازاں ان کی نظر بندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی گئی تھی جس کی میعاد 27 جولائی کو ختم ہونی تھی تاہم پنجاب حکومت نے نیا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس میں 2 ماہ کی توسیع کردی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق

‘مذکورہ جماعت کے کارکن اور رہنماؤں کی متوقع رہائی کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت کے کارکنان نے ملک میں افراتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے’پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری میجر (ر) اعظم سلیمان کے دستخط سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ‘رہائی ملنے کے بعد حافظ سعید اپنی جماعت کو جاری رکھنے کے لیے ممکنہ طور پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کریں گے جو عوام میں بے چینی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے’۔واضح رہے کہ جماعت الدعو? کے دیگر رہنما عبداللہ عبید، عبدالرحمٰن عابد، ظفر اقبال اور قاضی کاشف نیازی بھی رواں سال جنوری سے ‘حفاظتی تحویل’ میں ہیں۔جنوری میں ہی جماعت الدعو? اور اس سے وابستہ فلاحی ادارے فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کا نام 6 ماہ کے لیے سیکنڈ شیڈول اور حکومتی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔جماعت الدعو? کے متعدد رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار حافظ سعید کو ٹھہراتے ہوئے پاکستان سے ان حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کی توثیق امریکا نے بھی کی تھی۔امریکا نے حافظ سعید پر ممبئی حملوں میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی تھی، ممبئی حملوں میں 6 امریکی شہریوں سمیت 166 افراد مارے گئے تھے۔تاہم حافظ سعید متعدد بار 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…