اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کی بھی ”نااہلی پکی“ برطانوی صحافی نے بجلیاں گرادیں،دھماکہ خیزانکشاف، تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز کی تفصیلات جاری کرنے والے جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے عمران خان پر بھی بجلیاں گرادیں، شریف خاندان کے بعد عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا دیتے ہوئے صحافی فریڈرک نے دعویٰ کیا ہے عمران خان نے برطانیہ میں بھی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے
ٹیکس بچایا، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ میں یہ بھی واضح کررہاہوں کہ عمران خان نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا۔ برطانوی صحافی کا بیان عمران خان کے اس دعوے کے بعد منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”کرپٹ لوگوں کا اتحاد ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہے “ واضح رہے کہ عمران خان کا یہ بیان برطانوی اخبار تی گارڈین میں شائع ہواتھا۔
Just for the record: Mr Khan avoided UK-taxes via an offshore-company #NiaziServicesLimited https://t.co/XgGUCFmR2Q
— Frederik Obermaier (@f_obermaier) July 31, 2017