اسلام آباد(نیوزڈیسک)شریف فیملی کیلئے اب تک کی دوسری سب سے بُری خبر،جے آئی ٹی کو وہ ذمہ داری سونپ دی گئی جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق میئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے زیر صدارت اجلاس میں جے آئی ٹی کے نیب سے تعلق رکھنے والے ممبر عرفان نعیم منگی کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے نجی ٹی وی
دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے زیر صدارت اہم ترین اجلاس میںوزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر غور کیاگیاجس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ شریف خاندان کے خلاف ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی ہی ریفرنس دائر کریں گے۔عرفان نعیم منگی شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے پانچ ارکان میں سے ایک تھے۔