اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید کا ”جھوٹ“پکڑا گیا،شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شیخ رشید کا ”جھوٹ“پکڑا گیا،شدید شرمندگی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخ رشید نے تحریک انصاف کے جلسے میں دعویٰ کیا تھا کہ ایٹمی دھماکوں میں سب سے زیادہ کردار ان کاگوہر ایوب کااور راجہ ظفر الحق کا تھا جب کہ انہوں نے نوازشریف کو بزدل قرار دیا ان کے اس دعوے کے بعد سے ان کی ہی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شیخ رشید بتارہے ہیں کہ جب ایٹمی دھماکہ ہوا تو وہ بیرون ملک چلے گئے تھے کیونکہ یہ انتہائی حساس معاملہ تھا اور اس خوف سے انہوں نے باہر جانے کا فیصلہ کیا کہ کوئی پٹاخہ

آگے پیچھے نہ ہوجائے یا کوئی انفارمیشن لیک نہ ہو،انٹرویو کے دوران شیخ رشید بتارہے ہیں کہ جب ایٹمی دھماکہ ہوا تو میرے پاس تمام تر معلومات تھیں اور یہ انتہائی حساس معاملہ تھا جس کے خوف سے صبح کی فلائٹ پکڑ کر نکل گیا کہ کہیں کوئی پٹاخہ آگے پیچھے نہ ہو جائے یا کوئی انفارمیشن لیک نہ ہوجائے،شیخ رشید کہاں گئے تھے ؟ انہوں نے ملک کا نام تو نہیں بتایا مگر جب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے شیخ رشید کو شدید شرمندگی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے کہ جو وہ اس ویڈیو میں بتارہے ہیں وہ سچ ہے یا پھر وہ جو انہوں نے گزشتہ روز جلسے میں کہا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…