جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو مبارک ہو، انہوں نے چپڑاسی کو وزیراعظم کیلئے نامزد کیا ہے، سنیٹر آصف کرمانی

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مبارک ہو، انہوں نے چپڑاسی کو وزیراعظم کیلئے نامزد کیا ہے، پارٹی تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے، عمران خان راہزن تو ہو سکتا ہے راہبر نہیں ہو سکتا، نواز شریف عوام کی عدالت سے سرخرو ہوں گے، عمران خان نے ملکی سیاست میں بدتہذیبی اور گالم گلوچ کاکلچرمتعارف کرایا ہے، عمران خان کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے کاغذات جعلی ہیں۔

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہم نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا ہے، عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف مری پہنچے تو عوام کے جم غفیر نے ان کا استقبال کیا، فیصلہ آنے سے قبل پیش گوئی کرنے والے ناکام ہوئے، پارٹی تحفظات کے باوجود عدالت کے فیصلے سر سرتسلیم خم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک عدالت عوام کی بھی ہے، نواز شریف عوام کی عدالت سے سروخرو ہوں گے، عمران خان کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات جعلی اور فراڈ ہیں، پٹیشن میں کی گئی استدعا کے مطابق فیصلہ نہیں آیا، عمران خان نے ملکی سیاست میں بدتہذیبی اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ قوم عمران خان سے بدتہذیبی کا حساب لے گی، نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، عمران خان کے جلسے میوزیکل نائیٹ ہوتے ہیں، عمران خان جیسا شخص راہزن تو ہو سکتا ہے لیکن رہبر نہیں بن سکتا، قوم عمران خان سے پوچھتی ہے کہ آف شور کمپنی کیوں چھپائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے فراہم کردہ فہرستوں میں تضاد ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ وہ شیخ رشید کو چپڑاسی رکھنا بھی پسند نہیں کرتے، عمران خان کو مبارک ہو انہوں نے چپڑاسی کو وزیراعظم کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے، عمران خان کو چھپنے اور بھاگنے نہیں دیں گے، کیس کا فیصلہ آتے ہی عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…