منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کے چار سالہ دور میں بدترین تجارتی خسارہ،ملک اربوں روپے کا مقروض

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے چار سالہ دور اقتدار میں بدترین تجارتی خسارے کے باعث ملک اربوں ڈالرز کا مقروض ہو گیا ، (ن)لیگ حکومت نے 30ارب ڈالر کا ریکارڈ تاریخی و ریکارڈ قرضہ لیا ، مزید قرض کے حصول کیلئے پاکستان کو موٹرویز ،ایئرپورٹ اور عمارتیں بھی گروی رکھوانا پڑیں جبکہ صرف تین سرکاری اداروں کا خسارہ 705 ارب سے تجاوز ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے چار سالہ دور اقتدار میں جون 2013ء میں پاکستان پر کل

بیرونی قرضہ 48.1 ارب ڈالر تھا اور جون2017ء میں پاکستان پر کل بیرونی قرضہ 78.1 ارب ڈالر ہے جو صرف چار سالوں میں 30ارب ڈالر بنتا ہے یہ اتنا زیادہ قرضہ ہے کہ پاکستان پر عالمی مالیاتی اداروں کا بھروسہ ختم ختم ہو گیا اور تاریخ میں پہلی بار مزید قرضہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس اپنی موٹرویز، ہوائی اڈے اور ریڈیو پاکستان کی عمارت تک گروی رکھوانی پڑیں۔ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2012-13 میں پاکستان کا کل تجارتی خسارہ 15ارب ڈالر تھا ، مالی سال2016-17 میں کل تجارتی خسارہ 24ارب ارب ڈالر ہو چکا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین خسارہ ہے۔2013ء میں اندرونی قرضے14318 ارب روپے تھے جو2017ء تک20872 ارب روپے ہوچکے ہیں ، یہ اندرونی قروضے کی بلند ترین سطح ہے ۔ذرائع کے مطابق 2012-13 میں تین بڑے سرکاری اداروں پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان ریلوے کا کل خسارہ تقریبا312ارب روپے کے لگ بھگ تھا ،2017ء میں تینوں ادارہ کا مجموعی خسارہ 705 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے ،2013ء میں گردشی قرضہ 400ارب روپے اور2017 میں گردشی قرضہ 500 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…