اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رقوم کی منتقلی ،برطانیہ میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات شروع ہونے کا امکان

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)برطانیہ میں رقوم کی منتقلی پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں سمیت شریف خاندان کیخلاف لندن میں بھی تحقیقات شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے صاحبزادوں کی طرف سے پاکستان میں کروڑوں روپے تحائف کی شکل میں بھیجنے اور انہی کمپنیوں کے اکاؤنٹس خسارے میں ظاہر کرنے پر برطانیہ کا ادارہ ایچ ایم ریونیو جے آئی ٹی رپورٹ پر ریفرنس دائر ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرسکتا ہے

جس سے کئی دہائیوں سے لندن میں مقیم شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی ہدایت کی روشنی میں برطانیہ کی معروف فرانزک فرم کے اور اہم حکومتی ادارے کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے بعد جے آئی ٹی پابند ہے کہ وہ پاکستان کے اندر ہونیوالی تحقیقات’’آؤٹ کم‘‘ سے آگاہ کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کے بیٹوں نے پاکستان بھاری رقوم تحائف کی مد میں قانونی طریقے سے منتقل کی تاہم برطانیہ کے ایچ ایم ریونیو کی اس پہلو میں دلچسپی ہے کہ جن کمپنیوں سے رقوم پاکستان ، سعودی عرب دبئی اور قطر منتقل ہوئیں ان کو خسارے میں ظاہر کیا گیا یا منافع حاصل کرکے ٹیکس ادا کیا گیا ۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ سال قانون پاس ہوا جس کے مطابق اگر ثابت ہوا کہ برطانیہ میں بے نامی کمپنی نے ناجائز دولت سے پراپرٹی خریدی تو پھر ایسی پراپرٹی بحق سرکار ضبط ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…