اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اداروں کی اداروں میں مداخلت روکنے کیلئے نئی شرائط لکھنا ہوگی اور آئین پر حرف بہ حرف عمل کرنا ہوگا۔ اتوار کے روز وزیر اعظم کی نااہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اداروں کی داروں میں مداخلت روکنے کا وقت آگیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سویلین کی بالادستی چاہتے ہیں اس ملک میں حکمرانی کون کرئے گا یہ دیکھانے کیلئے ہمارے مخالفین تھوڑا سا صبر کریں ان کو پتہ چل جائے گا کہ ملک کی عوام نواز شریف اور ان کی پارٹی سے کتنی محبت کرتی ہے انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں مزید لکھا کہ جس دور میں جینا مشکل ہوں اس دور میں جینا لازم ہے۔