اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس کل پیر کو طلب کر لیا ٗوزارت عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاناما فیصلے میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزرات عظمیٰ کیلئے خالی ہونے
والی سیٹ پر اپوزیشن نے اپنا مشترکہ امیدوار کھڑا کرنا کا فیصلہ کیا جس پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل پیر کو طلب کیا گیا اجلاس صبح10 بجے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں منعقد ہو گاجس میں ملک کی موجودہ صورتحال کابھی جائزہ لیا جائے گا،خورشید شاہ نے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔