جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی جلد 10 بھی کھول دی، کیا حکم جاری کر دیا؟

datetime 21  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومتی مطالبے پر جے آئی ٹی کی طرف سے اپنی رپورٹ کے ہمراہ پیش کردہ والیم10بھی کھول دیا ہے اور عدالت اس کا جائزہ لے رہی ہے ۔ پاناما کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ہفتے کے روز برطانیہ میں سولیسٹر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تو عدالت نے کہاکہ آپ کی بات نوٹ کرلی اور جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10کھولنے کافیصلہ سناتے ہوئے طلب کرلیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عدالت عظمیٰ والیم 10کا جائزہ لے رہی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید کاکہناتھاکہ ہم کوئی بھی چیز خفیہ نہیں رکھنا چاہتے ، چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی منظرعام پر لائیں گے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ یادرہے کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ کا والیم 10 خفیہ رکھنے کی استدعا کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ مختلف ممالک اور اداروں کے درمیان ہونیوالی خط و کتابت وغیرہ کا ریکارڈ ہے اور یہ ملکی قومی و سلامتی کا معاملہ ہوسکتا ہے لہٰذا اسے خفیہ رکھیں ۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…