اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے تین درجات، صدر ممنون حسین کی پاناما لیکس کے بارے میں پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کا 14 مئی 2015 کا بیان جس میں انہوں نے پہلی بار پاناما لیکس پر بات کی تھی آج کل سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو بہت وائرل ہے۔ وڈیو میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ لوگوں میں بھی کرپشن کے کچھ درجات ہیں کچھ زیادہ کچھ نارمل اور کچھ ایکسٹرا آرڈنری کرپٹ ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین اپنے اس بیان کے بعد کئی روز تک میڈیا میں موضوع بحث رہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ یہ کرپٹ لوگ جو بڑے آرام سے بیٹھے ہیں یہ ایک دن اللہ کی پکڑ میں ضرور آئیں گے، انہوں نے اپنی اس بات کو متعدد بار دہرایا بھی کہ یہ کرپٹ لوگ ایک دن لازمی پکڑے جائیں گے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ابھی تو یہ لوگ بڑے آرام سے بیٹھے ہیں لیکن یہ لوگ آہستہ آہستہ پکڑ میں آ جائیں گے، ان میں سے کچھ لوگ دو ماہ بعد، کچھ لوگ 4ماہ بعد اور کچھ لوگ سال تک پکڑ میں آ جائیں گے۔ اس بیان کو سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین کا یہ بیان یا پیشگوئی بالکل سچ ثابت ہو رہی ہے۔