پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

استعفیٰ تیار،پاناما کا ہنگامہ سب کچھ بہاکرلے گیا،وزیراعظم نوازشریف بڑی حمایت سے محروم ،معروف صحافی نے سنگین دعوے کردیئے‎

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کا ہنگامہ سب کچھ بہا کر لے گیا، وزیراعظم نوازشریف بڑی حمایت سے محروم، معروف صحافی نے سنگین دعوے کر دیے، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مبشر لقمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اندر سے مجھے یہ خبر ملی ہے کہ بڑی سنجیدگی سے استعفیٰ دینے پر غور ہو رہا ہے، وزیراعظم ، ان کے رفقاء کار اور مشیروں کے درمیان یہ فیصلہ نہیں ہو رہا کہ کس وقت استعفیٰ دیں،

کچھ لوگ سپریم کورٹ کا فیصلے آنے سے پہلے استعفیٰ دینا کا کہہ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دے کر اپنی حکومت بنا دیں اور الیکشن کا اعلان کر دیں ، لیکن اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی اسمبلیاں خود مختار ہیں، وہ انہیں ختم نہیں کر سکتے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وہ نا اہل ہونے جا رہے ہیں، مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف،میاں شہباز اور ان کے بچوں میں اتفاق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کئی روزسے وزیراعظم ہاؤس ہی نہیں گئے، کہا جا رہا ہے کہ میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار کی زیر قیادت ایک نئی مسلم لیگ بنائی جائے اور وہ مسلم لیگ ایسی ہو گی جو مسلم لیگی رہنما ناراض ہو کر دوسری کسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں وہ اس مسلم لیگ میں آ جائیں، انہوں کہا کہ اس وقت بھی مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے جس میں میاں نواز شریف ذہنی طور پر استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں کہا کہ غیر ملکی میڈیا نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے اپنا ہاتھ اُٹھا لیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی منی لانڈرر کے ساتھ نہیں ہوتا اور نہ ہی غریب کے ساتھ ہوتا ہے، چاہے کتنی ہی دوستی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ فضل الرحمان کی چار فائلز وزیراعظم ہاؤس میں منظوری کے لیے پڑی ہوئی ہیں، جن کے تصدیق ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

جیسے ہی ان فائلز پر دستخط ہو جائیں گے تو اگلے 72 گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان کا بھی ضمیر جاگ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف جس پارلیمنٹ کو بچانے کی بات کر رہے ہیں ،انہوں نے خود پارلیمنٹ کے ساتھ ڈھونگ کیا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ چار سال کے اندر پارلیمانی میٹنگز صرف دو ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…